پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اور سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج ایک تاریخی عمل مکمل ہوا، جہاں تمام تر دباؤ اور جبر کے باوجود پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی ثابت قدم رہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہناتھاکہ آج سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایوان میں کھڑے ہو کر اپنے استعفے کی تصدیق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئین کے تحت کوئی شخص حلف لینے سے انکار کرے یا دستیاب نہ ہو تو ایسی صورت میں چیف جسٹس متعلقہ شخص کو حلف لینے کے لیے کسی اور کو نامزد کر سکتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل معلوم ہو جائے گا کہ آیا گورنر خیبرپختونخوا نئے وزیراعلیٰ سے حلف لیتے ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ ،نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ملتوی
ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر کل حلف لینے سے انکار کرتے ہیں تو آئین کےمطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ حلف لینے کے لیے کسی موزوں شخصیت کو نامزد کریں۔





