آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تمام 20 ٹیموں کی تصدیق ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سری لنکا ، بھارت ، پاکستان ، آسٹریلیا ،بنگلا دیش ، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس کے علاوہ نمیبیا ، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا ،اٹلی ، نیدرلینڈز ،نیپال ، عمان ، امریکا اور یو اے ای بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گی۔
2026 کا ٹورنامنٹ پچھلے ایڈیشن کے فارمیٹ کے مطابق ہوگا جس میں تمام 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں ہوں گی اور ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر 4 ٹیموں سے ایک بار کھیلے گی۔
جس کے بعد ہر گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں ’سپر 8‘ مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں انہیں پہلے سے طے شدہ درجہ بندی کے مطابق 2 گروپس (4،4 ٹیموں پر مشتمل) میں تقسیم کیا جائے گا۔
سپر 8 کے ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سیمی فائنل کے فاتح ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔





