راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 13 افغان باشندے گرفتار، گولڑہ کیمپ منتقل

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 13 افغان باشندے گرفتار، گولڑہ کیمپ منتقل

راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقے میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 خواتین سمیت مجموعی طور پر 13 افغان باشندے گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔ گرفتار افراد کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

تحویل میں لیے گئے افراد میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم، محمد یسین، محمد کریم، فضل کریم، ابو بکر اور ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل اور بیٹی بی بی آمنہ و بی بی ہاجرہ کو بھی کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران حبیب خان، عبدل باسر اور کامران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان باشندوں کو ساگری، جھٹہ ہتھیال اور پھاملی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Scroll to Top