اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے سے کبھی بھی نتائج حاصل نہیں ہوتے، اور سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر تلاش کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں جبر یا پابندی سے کوئی فائدہ نہیں، بلکہ عوام کی رائے اور شفاف عمل اہم ہیں۔
بیرسٹر عمیر نیازی نے اس بات پر زور دیا کہ صبح 7 بجے جیل کا دروازہ کھل سکتا ہے تو پھر 5 بجے کے بعد ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا اور بعد میں عدالت میں درخواست بھی دائر کی۔
ان کے مطابق اب تیسرا اور واحد حل یہی ہے کہ معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے تاکہ شفافیت کے ساتھ فیصلہ ہو، کیونکہ عدالت کے احکامات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں عوام کو ہی فیصلہ کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے مشورے سے بننے والی کابینہ کالعدم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے میاں نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی فرد کسی سیاسی جماعت کا سربراہ مجرم قرار پایا ہے۔
تو وہ نہ پارٹی کا سربراہ رہ سکتا ہے نہ پارٹی کے فیصلوں میں شامل ہو سکتا ہے، اور ایسی صورت میں پارٹی کے فیصلے بھی کالعدم ہوں گے۔





