تھانہ میرپور کی حدود میں واقع لنڈہ بازار میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں دکانیں اور کئی گھر جل کر راکھ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق آگ اچانک بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث دو گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔
اگر بروقت اضافی امداد نہ پہنچی تو قریبی پلازے اور مزید رہائشی مکانات بھی آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ متاثرہ تاجروں اور مکینوں نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔





