پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی ہے لیکن یہ جلد ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو اچھی طرح جانتے ہیں اور پرامید ہیں کہ دونوں فریق اپنے مسائل جلد حل کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کروائیں، اور اب دنیا میں صرف ایک جنگ باقی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان لڑائی رکوا دی گئی ہے، دونوں ممالک تمام تنازعات ختم کرنے پر رضامند ہیں جبکہ 18 کمبوڈیائی جنگی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملائیشیا کو بطور مبصر تعینات کیا جائے گا، اور جلد ہی کمبوڈیا اور ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا جائے گا۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو اپنا “فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیا تھا۔

Scroll to Top