خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے، اور ان کے استعداد کار کو مزید بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان عدیل اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو متعدد بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اور جہاں ضرورت ہو، وہاں مزید گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔
عدیل اقبال نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پولیس کو ہر ضروری وسائل فراہم کر کے عوام کی حفاظت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔





