سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟جانئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 30 ہزار 392 روپے تک گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 3,300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 392 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2,829 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے پر آ گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جس کا بھاؤ 33 ڈالر کم ہو کر 4,080 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معاشی صورتحال سونے کی قیمت پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث صارفین کے لیے سونا خریدنا نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔

Scroll to Top