پشاور میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی سے 62 لاکھ روپے چھین لیے

پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے ایک میڈیسن کمپنی کی گاڑی پر حملہ کر کے نقد رقم چھین لی۔

پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کمپنی کی گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار حاصل کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک ملزم نے گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑا کر کے راستہ روک دیا،

یہ بھی پڑھیں : ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی کے منیجر سے رقم وصول کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں چوکیوں پر چیکنگ بھی سخت کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top