خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں میں تین بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچگی کا عمل سی سیکشن کے ذریعے مکمل کیا گیا اور خوش قسمتی سے ماں اور تمام بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق زچہ اور نوزائیدہ بچوں کو خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ اسپتال کے عملے اور اہلِ خانہ نے بچوں کی خیریت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ خاتون اور بچوں کی حالت تسلی بخش ہے اور آئندہ چند دن طبی نگرانی کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔یہ واقعہ اسپتال کے عملے کے لیے بھی خوشی کا باعث بنا، جنہوں نے اسے قدرت کا ایک انمول تحفہ قرار دیا۔





