پشاور: شہریوں کے لیے مہنگے ترین ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہو گئی ہے، جس سے عام لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
گزشتہ ہفتے 600 سے 700 روپے فی کلو تک فروخت ہونے والے ٹماٹر اب صرف 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس کمی کی وجہ ایران، سوات اور سندھ سے ٹماٹروں کی نئی ترسیل ہے، جس کے باعث پشاور سمیت صوبے کی دیگر مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں۔
تاجر برادری کے مطابق ایرانی ٹماٹر اس وقت 120 سے 170 روپے فی کلو کے درمیان دستیاب ہیں، جبکہ سوات اور سندھ سے آنے والے ٹماٹر 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا ایسا خط، جس نے خیبرپختونخوا کی حکومت کے لیے سب کچھ بدل دیا
صارفین نے حکومت اور مارکیٹ میں نئی سپلائی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا کہ اب ٹماٹر کی قیمتیں عام خریدار کی پہنچ میں آ گئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ترسیل کا سلسلہ برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں ٹماٹر کی قیمتیں مزید مستحکم ہو سکتی ہیں، جس سے مہنگائی کے باعث شہریوں کی مشکلات کم ہوں گی۔





