خیبر پختونخوا سے شبلی فراز کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

خیبر پختونخوا سے شبلی فراز کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے امیدواروں کے درمیان سیاسی طاقت کے توازن کا امتحان

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی اور ووٹنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو رہی ہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) کے طور پر مقرر ہیں۔

اس نشست کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تاج محمد آفریدی میدان میں ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل 145 ارکان موجود ہیں اور سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کے لیے امیدوار کو 73 ووٹ درکار ہوں گے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق حکومتی اراکین کی تعداد 92 ہے جبکہ اپوزیشن کے اراکین 53 ہیں۔

یہ ضمنی الیکشن صوبے کی سیاسی صورتحال اور سینیٹ میں حکومتی و اپوزیشن طاقت کے توازن کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top