سہیل آفریدی کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ارکان کی فہرست سامنے آگئی

سہیل آفریدی کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ ارکان کی فہرست سامنے آگئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے ابتدائی مرحلے میں 10 ارکان پر مشتمل فہرست تیار کرلی ہے، جس میں نئے اور سابق دونوں اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے مینا خان آفریدی، کوہاٹ سے آفتاب عالم، اور ہری پور سے پی ٹی آئی کے چیف وہیپ اکبر ایوب خان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح چارسدہ سے عارف احمد زئی اور ضلع خیبر سے عدنان قادری کے نام بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوشہرہ سے سابق صوبائی وزیر خلیق الرحمن کا نام ابتدائی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جبکہ ادریس خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مردان سے سابق وزیر خوراک ظاہر شاہ کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی، تاہم احتشام علی ایڈووکیٹ کو نمائندگی دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سوات سے ڈاکٹر امجد اور میاں شرافت علی، جبکہ بونیر سے ریاض خان کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے باقی اراکین کے نام آئندہ مرحلے میں سامنے لائے جائیں گے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سہیل آفریدی کی کابینہ میں تجربہ اور نئی قیادت کا امتزاج سامنے آرہا ہے، جو آئندہ حکومتی پالیسیوں کے لیے متوازن ٹیم کی عکاسی کرتا ہے۔

Scroll to Top