چیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نومبر میں احتجاج کی کال بےبنیاد قرار، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں ملی
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے نومبر میں احتجاج کی کال سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایسی کوئی باضابطہ ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام باتیں بےبنیاد اور غلط فہمیاں ہیں۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا عمل جلد مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ یہ عہدہ 8 اگست سے خالی پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رول 39 کے تحت اکثریت رکھنے والا رکن ہی اپوزیشن لیڈر بننے کا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے بغیر ممکن نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے والے بیشتر اراکین تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماؤں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ غیر سنجیدہ رویہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔





