یکم نومبر کی وہ تاریخ جس نے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دی،جانیں کیسے

آج کے دن گلگت سکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلانِ جنگ کر کے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا تھا۔

یکم نومبر کو گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا۔

گلگت کی آزادی کے بعد 14 اگست 1948ء کو ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی آزاد کروا لیا گیا۔

گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف بہادر عوام کی فتح کو آج بھی ایک عظیم معرکہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ علاقہ اپنے منفرد محل وقوع کی وجہ سے دفاعی، سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری: پاکستان کی شان، گلگت بلتستان

 یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے نیا قومی نغمہ پاکستان کی شان، گلگت بلتستان ریلیز کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ گلگت بلتستان کے نوجوان گلوکاروں کی آواز میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں وطنِ عزیز اور خطے کے عوام کے درمیان لازوال رشتے کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔

نغمے میں بہادر جانثاروں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

نغمے کے بول اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ پاکستان کی حفاظت سب سے مقدم ہے اور ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملک کے روشن مستقبل کے لیے اتحاد اور بھائی چارہ قائم کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ یکم نومبر 1947ء کو گلگت بلتستان نے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی اور اس دن مقامی جانبازوں اور گلگت سکاوٹس کی جدو جہد کے بعد پہلی بار پاکستانی پرچم گلگت کی فضاؤں میں لہرایا گیا۔

Scroll to Top