پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

دفتر خارجہ میں افغان سفیر کی طلبی، پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج

پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کرے ہوئے افغان سفیرکو دفتر خارجہ طلب کیا ہے، ترجمان کے مطابق اس موقع پر افغان سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان میں تعینات افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے 23 ستمبر کو ڈرونز کا پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر احتجاج کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ ڈی مارش کے ذریعے دہشت گرد حملوں اور سرحدی واقعات پر پاکستان کے تحفظات افغان حکام تک پہنچائے گئے ہیں، جبکہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے بھی پاکستان کی جانب سے افغان حکام کے سامنے دہشت گردی اور سرحدی صورتحال پر شدید احتجاج ریکارڈ کرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈرونز کی دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے

حالیہ ڈی مارش کے ذریعے دہشت گرد حملوں اور سرحدی واقعات پر پاکستان کے تحفظات افغان حکام تک پہنچائے گئے ہیں، جبکہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔

Scroll to Top