اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے. جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی، ہری پور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی17کلومیٹر تھی،مرکز راولپنڈی سے 8کلومیٹر دور تھا،زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،تمام امدادی ادارے الرٹ ہیں۔