پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ 

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کردی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top