پاکستان مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے سینئر نائب صدر بابر خان عمرزئی آج نتھیاگلی کے سیاحتی مقام پر پہاڑ سے گرنے گر کر جاں بحق ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق بابر خان عمرزئی اپنے دوستوں کے ساتھ گلیات سیر و تفریح کے لیے جا رہے تھے، راستے میں ان کی گاڑی رک گئی اور وہ گاڑی سے نکل کر پہاڑ کی گہری کھائی میں گر گئے حادثے میں ان کے دوست اور گاڑی محفوظ رہے۔
بابر خان کی لاش کو ایک گھنٹے کے طویل ریکوری آپریشن کے بعد ریسکیو، پولیس اور مقامی افراد نے نکالا، مرحوم کی شناخت بابر خان ساکنہ چارسدہ کے طور پر ہوئی۔
بابر خان عمرزئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی عہدیدار تھے اور بانی تحریک انصاف عمران خان کے دوست طاہر خان کے صاحبزادے تھے۔
بابر خان عمرزئی حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے اور پی کے 63 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سرگرم تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں ٹریفک حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد زخمی
مرحوم بابر خان عمرزئی اسلام آباد میں پوسٹ مارٹم جاری ہے جس کے بعد ان کی میت آبائی گاؤں چارسدہ منتقل کی جائے گی۔





