سینیٹ کا اجلاس کل طلب،18نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کے کل ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری ایجنڈا کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پاکستان وائلڈ فونا اینڈ فلورا ایکٹ میں ترمیمی بل 2024 پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، شیری رحمٰن کی کمیٹی کی سالانہ رپورٹ 2024، سینیٹر عرفان صدیقی کی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹس بھی زیر غور آئیں گی۔

اجلاس میں سربیا میں پاکستانی شہریوں کو فراہم کردہ ویزا معاونت پر رپورٹ، سینیٹر عون عباس کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش سے متعلق رپورٹ، اور سینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی ترمیمی بل پیش کیے جائیں گے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 میں توسیع کی قرارداد سینیٹ میں پیش کریں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیمِ نو آرڈیننس 2025 پر بھی غور کرائیں گے۔

ایجنڈا کے مطابق وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی بل 2025 منظوری کے لیے پیش کریں گے، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 پر غور اور منظوری دی جائے گی اور وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواسینیٹ ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کےخرم ذیشان سینیٹر منتخب

پشاور: خیبرپختونخوا سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار خرم ذیشان نے کامیابی حاصل کر لی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے کل 137 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے خرم ذیشان نے 91 ووٹ جبکہ اپوزیشن کے امیدوار تاج آفریدی نے 45 ووٹ حاصل کیے۔ ایک ووٹ مسترد قرار پایا۔

Scroll to Top