ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کےکپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ سے انگلینڈ کے روی بوپارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔
عباس آفریدی نے صرف 12 گیندوں پر 55 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں آٹھ شاندار چھکے شامل تھے۔ اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے ہانگ کانگ سکسز میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا روی بوپارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ انگلینڈ کے ایڈورڈ جارج برنارڈ کے پاس ہے، جنہوں نے 2024 میں عمان کے خلاف نو چھکے لگائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا حوصلے اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے، گورنر کا وزیراعلیٰ کے بیان پر ردعمل
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلے میچ میں کویت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز پر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ اوپنر عدنان ادریس نے 17 رنز بنائے، بلال طاہر نے 24 رنز جوڑے، جبکہ میت بھوسر 41 اور وکٹ کیپر عثمان پٹیل 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین علمائے کونسل مولانا طاہر اشرفی کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر شدید ردعمل
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ اپنے نام کرلیا۔ خواجہ نافع 25 اور شاہد عزیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ محمد شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائر ہرٹ ہوئے۔ عبد اللہ صمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس حراست میں قبیلہ اکاخیل کے نوجوان کی مبینہ ہلاکت، وزیراعلیٰ نے شفاف انکوائری کا حکم دے دیا
کپتان عباس آفریدی کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کویت کی جانب سے واحد وکٹ محمد شفیق نے حاصل کی۔





