صوبہ بھر کے عوام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان کی شدید مذمت کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ متنازعہ بیان پر صوبے بھر میں عوام میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے بیانات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ یہ ملک کے اہم ادارے پاک فوج کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
شہریوں نے واضح کیا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا بیان سیاسی مقاصد کے لیے کیا گیا اور اس سے دشمن ملک بھارت کو خوشی حاصل ہوگی۔
عوام نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اپنے صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح پر توجہ دینی چاہیے، اور اداروں کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔ شہریوں نے تاکید کی کہ پاک فوج ایک مقدس ادارہ ہے جس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، اور اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کسی بھی محب وطن کے لیے ناقابل قبول ہے۔
صوبے کے عوام نے وزیر اعلیٰ کے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے ملک پر منفی اثرات پڑیں گے اور یہ ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔





