خیبر پختونخوا، سکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کا اعلان

خیبر پختونخوا، سکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہم 17 نومبر سے 28 نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق، مہم کے دوران بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے بھی تصدیق کی کہ مہم میں ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور اداروں میں صحت کی ٹیمیں دورے کریں گی اور تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں بھی انجام دیں گی۔

مزید برآں، ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکول اور ادارے صحت اور ویکسینیشن کے عملے کو سہولت فراہم کریں گے تاکہ مہم بغیر کسی رکاوٹ کے کامیاب ہو۔ محکمہ صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی نجی اسکول نے ویکسینیشن سے انکار کیا تو اس کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ مہم بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے اور والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی مکمل ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

Scroll to Top