لوئر کرم میں فائرنگ سے 5 اہلکار شہید ،15 زخمی ہوگئے ، ان تازہ فائرنگ واقعات کے بعد علاقے میں حالات پھر کشیدہ ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کرم کے علاقے بگن میں ریسکیو آپریشن کے دوران اہلکاروں پر شرپسندوں کی فائرنگ سے 5اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے اس دوران شرپسندوں نے 3 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا دوسری طرف لوئر کرم میں گذشتہ روز ایک بار پھر کانوائے پر حملے کے باعث علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں تقریباً سامان سے بھرے 60 ٹرکوں کے قافلے کوٹل سے روانہ کیاگیا تھا جن میں سے صرف 9 گاڑیوں کو بحفاظت محصور علاقے میں پہنچایا گیا
جبکہ 20 گاڑیوں کو واپس ٹل روانہ کیا گیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں فائرنگ سے 5 اہلکار شہید جبکہ ان دلخراش واقعات میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ لوٹ مار کے بعد متعدد ٹرک جلا دیئے گئے ہیں ۔