رائزنگ سٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت اے کو شکست دے دی

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کی جانب سے 137 رنز کا ہدف 14ویں اوور میں با آسانی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے برق رفتار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 79 رنز اسکور کیے جس کی بدولت ٹیم نے ایک یکطرفہ مقابلے میں فتح اپنے نام کی۔

بھارت اے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ہدف کے لیے صرف 136 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے باولرز نے بہترین کارکردگی دکھائی، شاہد عزیز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز میں سری لنکا کو وائس واش کر دیا۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے  میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز بنائے, سدیرا سماراوکرما 48، کوشال مینڈس 34 اور رتھنا ئیکے 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کے وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے 212 رنز کا ہدف محض 32 گیندیں باقی رکھتے ہوئے حاصل کر لیا۔

محمد رضوان 61 اور فخر زمان 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسین طلعت نے 42 اور بابر اعظم نے 34 رنز بنائے۔

Scroll to Top