دہشتگرد احسان اللّٰہ کا انکشاف! فتنۂ خوارج نوجوانوں کو گمراہ کر کے دہشتگردی پر اُکساتے رہے

دہشتگرد احسان اللّٰہ کا انکشاف! فتنۂ خوارج نوجوانوں کو گمراہ کر کے دہشتگردی پر اُکساتے رہے

دہشتگرد احسان اللّٰہ کا ایک اہم اور سنسنی خیز بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے فتنۂ خوارج کی اصل حقیقت اور اُن کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا پردہ چاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں احسان اللّٰہ نے بتایا کہ وہ تین سال تک دہشتگرد کمانڈرز زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کا سہولت کار رہا اور پولیس اسٹیشن و بکتربند گاڑیوں پر حملوں سمیت کئی تخریبی کارروائیوں میں شامل رہا۔احسان اللّٰہ کے مطابق فتنۂ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے تھے اور انہیں فوج اور ریاست کے خلاف بھڑکایا جاتا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ نہ صرف نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتا تھا بلکہ ذاتی مفادات کے لیے انہیں اخلاقی بے راہ روی اور بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے تھے۔

اپنے بیان میں مزید کہا کہ خوارجی کمانڈر خود بداخلاق اور گمراہ تھے، اور مذہب کے نام پر صرف اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ احسان اللّٰہ نے بتایا کہ حقیقت تب آشکار ہوئی جب اس نے پاک فوج کے جوانوں کو قریب سے دیکھا۔

اس کا کہنا تھامیں نے پاک فوج کے جوانوں کو پانچ وقت نماز پڑھتے دیکھا۔ میں نے ان سے نماز اور کلمہ سیکھا جو پہلے مجھے ٹھیک سے نہیں آتے تھے۔ تب معلوم ہوا کہ اصل مسلمان تو یہ ہیں، جبکہ خوارج خود گمراہ، کافر اور مرتد ہیں۔

دہشتگرد احسان اللّٰہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فتنۂ خوارج اور دہشتگرد عناصر کے خلاف پاک فوج کا ساتھ دیں، کیونکہ یہی عناصر ملک، نسلوں اور معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

آخر میں احسان اللّٰہ نے کہا کہ’’ہم خوارج کے پیچھے چل کر خود بھی تباہ ہوئے اور اپنے علاقوں کو بھی برباد کر دیا۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ ان سے دور رہیں اور ملک کی حفاظت کرنے والوں کا ساتھ دیں۔‘‘

Scroll to Top