سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک، علاقے کلیئر، جدید اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو اہم آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 15 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو کی گئیں، جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ تھا۔

پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا، جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فورسز نے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انجام دیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز نے ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر مزید پانچ دہشتگردوں کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام دہشتگرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے کو مکمل کلیئر کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے مطابق یہ کارروائیاں ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشتگردانہ سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Scroll to Top