خیبرپختونخوا: نادرا کا موسم سرما کیلئے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے موسمِ سرما کے لیے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔

نادرا کی جانب سے خیبرپختونخوا کے تمام رجسٹریشن مراکز کے شیڈول پر نظرِ ثانی کی گئی ہے اور نیا ٹائم ٹیبل 19 نومبر سے نافذ ہو چکا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق پانچ روزہ ورک ویک میں کام کرنے والے دفاتر، جن میں ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر بھی شامل ہیں، پیر سے جمعہ صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

پانچ دن کی ایک شفٹ پر کام کرنے والے نادرا رجسٹریشن سینٹرز کا نیا دورانیہ صبح 9:00 سے شام 5:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

باجوڑ، چترال، سوات، کوہستان، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں اور ہنگو کے چھ روزہ ورک ویک سینٹرز میں صبح کی شفٹ 9:00 سے 3:00 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ 12:00 سے 6:00 بجے تک جاری رہے گی۔

ان زونز سے باہر قائم چھ روزہ نادرا مراکز پیر سے ہفتہ تک ایک ہی شفٹ میں کام کریں گے، جس کا وقت صبح 9:00 سے دوپہر 3:00 بجے تک ہو گا۔

جبکہ چھ روزہ ڈبل شفٹ دفاتر میں پہلی شفٹ صبح 9:00 سے دوپہر 3:00 بجے تک اور شام کی شفٹ دوپہر 2:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کا شادی شدہ شہریوں کیلئے انتباہ

نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ازدواجی حیثیت (Marital Status) نادرا کے ریکارڈ میں بروقت اپ ڈیٹ کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے تمام شادی شدہ افراد کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ اپنی ازدواجی حیثیت کی درست معلومات نادرا کے ڈیٹا بیس میں شامل کروائیں۔

نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ بہت سے شہری اپنی شادیوں کا اندراج تو مقامی یونین کونسل میں کروا چکے ہیں، لیکن نادرا کے ریکارڈ میں ابھی تک یہ معلومات شامل نہیں کی گئیں۔

ترجمان نے شہریوں سے کہا کہ وہ قریبی نادرا سینٹر جا کر اپنی ازدواجی حیثیت درست کروا سکتے ہیں، اور یہ اقدام نادرا کے جاری منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد شہریوں کے ڈیٹا کو جدید اور درست بنانا ہے۔

Scroll to Top