ڈیجیٹل معیشت!کے پی پہلا صوبہ بن گیا جس نے قانونی فریم ورک متعارف کرایا، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

ڈیجیٹل معیشت!کے پی پہلا صوبہ بن گیا جس نے قانونی فریم ورک متعارف کرایا، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

خیبرپختونخوا ڈیجیٹل معیشت میں پیش قدم! ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری، صوبہ پہلا جس نے قانونی فریم ورک متعارف کرایا

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے قانونی فریم ورک متعارف کرانے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، سہیل آ فریدی نے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، جو اب کابینہ کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سہیل آ فریدی نے کہا کہ یہ بل صوبے میں مالی شمولیت، شفافیت اور معیشت کی جدید کاری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت، کاروبار اور سروس سیکٹرز میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی لازمی ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق رجسٹر ہونے والے کاروبار پر دو سال تک ڈیجیٹل پیمنٹس سے کوئی نیا سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، اور ڈیجیٹل ادائیگی پر اضافی چارجز لینا ممنوع ہوگا۔ ڈیجیٹل ادائیگی کا انکار کرنے والا کاروبار قانون کی خلاف ورزی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے شفافیت، سہولت اور مالی تحفظ میں اضافہ ہوگا اور یہ اقدام صوبے میں کاروباری ماحول کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Scroll to Top