پشاور(اعجاز احمد آفریدی )خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ دیر لوئر سمیت گریڈ18 کے پانچ افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
تبدیل ہونے والے پانچوں افسران کا تعلق پروانشل مینجمنٹ سروس سے ہیں ۔
محکمہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ دیر لوئر گوہر علی کو تبدیل کرکے ان کے خدمات خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی خیبرپختونخوا حمزہ ظہور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ دیر لوئر تعینات کیا گیاہے ۔
سیکرٹری ٹو کمشنر ہزارہ ڈویژن گریڈ 18 کی پی ایم ایس عائدہ قریشی کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس عبدلواجد کو سیکرٹری ٹو کمشنر ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔
ایک اور اعلامیہ مطابق اسسٹنٹ کمشنر خاڈو خیل بونیرفارنگیس عظیم کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بونیر لگایا گیاہے ، فارنگیس عظیم کو حال ہی میں گریڈ 17 سے 18 گریڈ میں ترقی دے دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ تین روز قبل21نومبر خیبرپختونخواحکومت نے رجسٹرار ایپلٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا سمیت 7 افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے تھے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار ایپلٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا گریڈ 19 کے فیض عالم کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیاتھا۔
اس طرح ڈپٹی سیکرٹری اوقاف ،حج و مذہبی امورگریڈ19 کے پی ایم ایس آفیسر حبیب خان کوتبدیل کرکے رجسٹرارایپلٹ ٹربیونل سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا لگایا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق رجسٹرار خیبرپختونخوا ایم ٹی آئی ایپلٹ ٹربیونل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ برکت خان کو ڈپٹی سیکرٹری اوقاف، حج و مذہبی امور نامزد گیا ۔
ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایبٹ آباد فواد خٹک کے خدمات ایجوکیشن مانیٹرنگ یونٹ کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو گریڈ 18کے نورالحق کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کیاگیا ۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیوسٹاک ساجد نواز کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری انٹر پروانشل کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیاگیاہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری انٹر پروانشل کوآرڈینشن ڈیپارٹمنٹ سید وقار حسین کو ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک، فشری اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا لگایا گیا۔





