وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس،پشاور کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس،پشاور کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس تفصیلات کے مطابق پشاور کے باسیوں کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری۔

بڑھتی ہوئی عوامی ضرورت اور مانگ کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ۔ رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ پر بی آر ٹی بسیں چلائی جائیں گی، فیصلہ اجلاس میں بی آر ٹی بسوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مزید بسیں خریدنے کا بھی فیصلہ۔

بی آر ٹی بسوں میں مسافروں کے رش کو کم کرنے کے لئے مزید 72 ڈیزل ہائی برڈ بسیں خریدی جائیں گی، فیصلہ نئی بسوں کی خریداری اور نئے روٹس پر بسیں چلانے کے سلسلے میں سول ورکس مکمل کرنے کے لئے چھ مہینوں کی ڈیڈلائن مقرر۔

اجلاس میں بی آر ٹی کے زیر تعمیر پلازوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ۔ مال آف حیات آباد اور ڈبگری میں زیر تعمیر پلازے اس سال اپریل کے آخر تک تیار ہو جائیں گے ، بریفنگاجلاس میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی اہم فیصلے۔

پہلی ترجیح میں رنگ روڈ کے مسنگ لنک کی تعمیر پر کام شروع کیا جائے گا، فیصلہ اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لئے فل فنڈنگ کا انتظام کیا جائے گا، فیصلہ ٹریفک کی روانی کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں گے، فیصلہ رنگ روڈ اور یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات پر سات انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں گے،

فیصلہ متعلقہ حکام کو دو مہینوں میں ان انڈر پاسز کی فیزیبلٹی مکمل کرنے کی ہدایت۔ اسی طرح اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بھی انڈر پاسز تعمیر کرنے کے لئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ۔ یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تمام رکاوٹوں کو ایک مہینے میں ختم کرنے کا فیصلہ اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو ناردرن بائی پاس سے براہ راست لنک کرنے کے لئے سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ۔ پشاور ہم سب کا شہر اور صوبے کا چہرہ ہے، اس کی تعمیر و ترقی ہماری اہم ترجیح ہے، وزیر اعلی پشاور کو صحیح معنوں میں صوبے کا ایک خوبصورت چہرہ بنایا جائے گا،

علی امین گنڈاپور اس شہر کی ترقی اور یہاں جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں، وزیر اعلی اس مقصد کے لئے مالی وسائل کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور بی آر ٹی نہ صرف ٹرانسپورٹ کا ایک معیاری منصوبہ ہے بلکہ اس سے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد مل رہی ہے، وزیر اعلی عوامی سہولت اور ضرورت کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو مزید بہتر بنایا جائے گا، علی امین گنڈاپور اجلاس میں صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی بی آر ٹی طرز کی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ۔

اس مقصد کے لیے ابتدائی طور پر صوبے چار ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی، فیصلہ ان ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مردان، سوات، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔ چاروں شہروں کی فیزیبلٹی اسٹڈیز ایک مہینے میں مکمل کی جائیں گی، فیصلہ فیزیبلٹی کی روشنی میں ان شہروں میں ماحول دوست بسیں چلانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے، فیصلہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولت کی فراہمی کے لئے ماحول دوست بسیں چلانے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ٹریفک اور فضائی آلودگی کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، علی امین گنڈاپور ان مسائل سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور لوگوں کو جدید سفری سہولیات کے لئے اس طرح کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے، وزیر اعلی

Scroll to Top