ریٹیل سیمنٹ میں معمولی تبدیلی، خریداروں کے لیے اہم خبر

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 20 نومبر تک ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1365 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اسی خطے میں ایک ہفتہ قبل فی بوری اوسط قیمت 1362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب جنوبی شہروں میں فی بوری سیمنٹ کی اوسط قیمت 1440 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ پچھلے ہفتے یہ قیمت 1441 روپے تھی۔

شہروں کی تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں اوسط قیمت 1367 روپے رہی، راولپنڈی میں 1355، گوجرانوالہ میں 1400، سیالکوٹ میں 1350، لاہور میں 1410، فیصل آباد میں 1340، سرگودھا میں 1350، ملتان میں 1389، بہاولپور میں 1400، پشاور میں 1353 اور بنوں میں 1300 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی قیمت 1373 روپے، حیدرآباد میں 1427، سکھر میں 1500، لاڑکانہ میں 1407، کوئٹہ میں 1490 اور خضدار میں 1443 روپے فی بوری رہی۔

یہ بھی پڑھیں : سہ فریقی سریز، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

اس طرح ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر معمولی ردوبدل جاری رہا۔

Scroll to Top