ماہرین صحت اور سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کچھ عام غذائیں اور مشروبات بالوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں اور بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
خاص طور پر چینی، کیفین والے مشروبات اور پروسیسڈ فوڈز بالوں کی جڑوں کو کمزور کر سکتے ہیں۔
خطرناک غذائیں اور مشروبات:
چینی والے مشروبات: زیادہ میٹھی کافی، گرم چاکلیٹ اور سافٹ ڈرنکس بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : روزانہ کی خوراک میں یہ 8 غذائیں آپ کی زندگی لمبی اور صحت مند بنا سکتی ہیں
کاربوہائیڈریٹ: کیک، بسکٹ اور دیگر مٹھائیاں خون میں گلوکوز کی سطح بڑھا کر بالوں کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
پروسیسڈ اور پیک شدہ غذائیں: سنیکس، آئس کریم اور چاکلیٹ جیسے الٹرا پروسیسڈ فوڈز بالوں کو کمزور کر سکتے ہیں۔
تلی ہوئی اشیاء: فرائی کی گئی ڈونٹس، چپس اور دیگر تلی ہوئی اشیاء اسکالپ پر جلن پیدا کر سکتی ہیں اور بالوں کی نشوونما متاثر کرتی ہیں۔
غذائیت کے ماہرین کے مطابق زیادہ چینی سے انسولین کی سطح بڑھ سکتی ہے، جس سے بال اگانے والے خلیات کم توانائی حاصل کرتے ہیں اور بال پتلے اور کمزور ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم موقع، فوری درخواست جمع کرائیں
سردیوں میں لوگ عموماً کمفرٹ فوڈز کی طرف زیادہ رجوع کرتے ہیں، جیسے چاکلیٹ، بسکٹ اور تلی ہوئی اشیاء، جو بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کا جھڑنا ہمیشہ سنگین مسئلہ نہیں ہوتا۔ یہ وقتی بھی ہو سکتا ہے اور وٹامن کی کمی، ہارمونی عدم توازن یا دیگر صحت کے مسائل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
تاہم اگر جھڑنا مسلسل بڑھ رہا ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔





