ہری پور ضمنی انتخابات پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں سانحۂ 26 نومبر کے شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی اور نعت خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔

صوابی میںمنعقدہ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیر عاقب اللہ خان، صوبائی وزیر فیصل ترکئی، ضلعی صدر پی ٹی آئی محمد سہیل یوسفزئی اور دیگر پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : دبئی ایئر شو حادثہ، آرمینیا نے بھارتی طیارے تیجس طیارے کی خریداری روک دی

تقریب میں ایک قرارداد منظور کی گئی ۔متفقہ قرار داد میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ 26 نومبر کو نہتے شہری جمہوری اور آئینی حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے، جس پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، اور تحریک انصاف کے کارکنان شہید و زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی اکیلا نہیں لانے والے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

قرار داد میں حکومت کی معاشی ناکامی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، بے روزگاری کی شرح 7.1 فیصد تک پہنچ گئی، اور افغانستان کے ساتھ سرحدی بندش نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔

ہری پور ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیااور مطالبہ کیا گیا کہ ہری پور الیکشن پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : 26 نومبر کی یاد میں تقریب، وزیر اعلیٰ اور پارٹی قیادت شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرینگے، شفیع جان

قرار داد میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کو اشرافی مفادات کے لیے قرار دیتے ہوئے عدلیہ کی خود مختاری کو یقینی بنانے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

Scroll to Top