وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کو گولی مار دی گئی، تحقیقات جاری

واشنگٹن:امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کو گولی مار دی گئی، جس کے بعد علاقے کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 2:15 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی بھاری نفری فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو واقعے سے آگاہ کیا گیا اور عارضی طور پر وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا۔

نیشنل گارڈ کے ایک رکن فائرنگ کے دوران گر گیا جبکہ دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سیکورٹی کے انتظامات میں حصہ لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کیمرہ مین کے ساتھ جانے والے صحافی نے بتایا کہ وہ فارراگٹ ویسٹ کے قریب اوبر میں تھے جب متعدد گولیاں چلائی گئیں۔

سیکرٹ سروس اہلکار علاقے میں تعینات ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں۔ پولیس نے علاقے میں مزید تفتیش اور حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: حسن خیل میں 24 انچ گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، گیس کی فراہمی معطل

Scroll to Top