حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کے لیے آئندہ بجٹ میں تبدیلیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح ہدایت دی ہے کہ تنخواہوں پر عائد ٹیکس کم کیا جائے۔
پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ریٹ میں کمی سے متعلق مختلف تجاویز پر کام جاری ہے اور آئندہ بجٹ میں اس حوالے سے اہم اقدامات متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی و سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم پیش
راشد لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ بڑی کمپنیوں پر لگایا گیا سپر ٹیکس کم کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے تاہم ان کے مطابق ٹیکس ریٹ میں کمی کا دارومدار اس بات پر ہوگا کہ ملک میں ٹیکس ادائیگی کا نظام کس حد تک بہتر بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ جتنا وسیع ہوگا، اتنا ہی ٹیکس کی شرح کم رکھنا ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، معاون خصوصی شفیع جان
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس کو مرحلہ وار کم کرنے اور مستقبل میں مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز پر غور ہو رہا ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں نرمی کا مقصد سرمایہ کاری بڑھانا ہے اور توقع ہے کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں اس عمل کا پہلا مرحلہ شامل ہو گا۔





