پاکستان آرمی نے عراقی آرمی کنٹنجنٹس کیلئے خصوصی انسدادِ دہشت گردی تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔
یہ تربیت 24 ستمبر سے 29 نومبر تک جاری رہی جس میں 446 عراقی اہلکاروں نے حصہ لیا۔
تیسرے بیچ کی گریجویشن تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں پاکستانی اور عراقی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
تربیتی پروگرام کا محور انسدادِ دہشت گردی صلاحیتوں میں اضافہ، ٹیکٹیکل ڈرلز اور مشن پلاننگ تھا اور تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے، اس پروگرام کے ذریعے دوطرفہ عسکری تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی این ایس سیف نے کولمبو میں سائیکلون ڈِٹوَاہ متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا آغاز کر دیا
پاکستان اور عراق کے درمیان یہ تعاون علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاریوں کے لیے عزم کی تجدید بھی ثابت ہوا ہے۔





