بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے بابر اعظم نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کے فائنل میں کوسال مینڈس کا کیچ کر کے اپنے کیچز کی تعداد 170 تک پہنچا دی جس کے ساتھ وہ پاکستان کے سب سے زیادہ کیچ لینے والے فیلڈر بن گئے، آفریدی کے کیریئر کے اختتام پر یہ تعداد 167 تھی۔

بابر اعظم کے تین کیچز نے انہیں ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کے سب سے بہترین فیلڈر کا اعزاز بھی دلا دیا ہے اور اس طرح وہ فخر زمان اور شعیب ملک کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کے برابر پہنچ کر اپنی بلندیوں کو مزید بڑھا دیا۔

انہوں نے زمبابوے کے خلاف میچ میں 52 گیندوں پر 74 رنز بنائے اور اپنی 38ویں نصف سنچری مکمل کی، اس ریکارڈ کے ساتھ بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز 4,392 بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سٹار بلے باز بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

بابر اعظم کا یہ ریکارڈ نہ صرف ان کی بیٹنگ بلکہ فیلڈنگ میں بھی اعلیٰ معیار کی تصدیق کرتا ہے اور وہ پاکستان کے تاریخ کے بہترین کرکٹرز میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top