آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور پچھلے چند ہفتوں میں متعدد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ مکمل ہو چکا ہے اور کلائمیٹ فنانسنگ کے شعبے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ اصلاحات کے عمل میں پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے جس سے معیشت میں نمو کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے ایکسپورٹس میں پانچ فیصد اضافہ کی خوشخبری بھی سنائی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا۔

محمد اورنگزیب نے آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری، امپورٹس پر سخت نگرانی اور ترسیلات زر میں اضافے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان تعاون سے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرضے کم، معیشت بہتر! جلد بجلی مزیدسستی ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ نے عوام کو خوشخبری سنا دی

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے کے لیے کابینہ کو سمری بھیجی جا چکی ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کی بہتر تجاویز پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا، پالیسی ریٹ میں کمی کی وجہ سے قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری کی جا رہی ہے اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس منعقد ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان فرسٹ ایجنڈے کے تحت ڈھانچہ جاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

Scroll to Top