قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ہوگا جس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر تعلیم، انٹر بورڈز کوآرڈینشین کمیشن ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، عمومی شماریات تنظیم نو ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔

فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025 اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں قومی شاہراہوں کی خستہ حالت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی و سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم پیش

کراچی میں وفاقی سروس ٹربیونل کے ریگولر بینچ کی عدم تقرری پر توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

Scroll to Top