ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں زبردست کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے صارفین اور تاجروں دونوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دس دن کے عرصے میں فی کلو چینی کی قیمت میں 24 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو سے کم ہو کر 186 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کی بوری کی قیمت 10,500 روپے سے کم ہو کر 9,300 روپے تک گر گئی ہے۔

یہ کمی خاص طور پر تاجروں اور صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کی سب سے بڑی وجہ گنے کی کرشنگ کا آغاز ہے۔

اس عمل کے شروع ہونے سے مارکیٹ میں چینی کی دستیابی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بھی چینی کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کی امید ہے، بشرطیکہ حکومت درآمدی پالیسیوں اور مقامی پیداوار کو مؤثر انداز میں منظم رکھے۔

معاشی ماہرین نے بھی تجویز دی ہے کہ اگر مارکیٹ میں چین کی فراہمی کو متوازن رکھا جائے تو صارفین کے لیے چینی کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

 گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

 پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔

Scroll to Top