ہم میں سے اکثر روزانہ اپنے اینڈرائیڈ فون پر ویب پیجز لوڈ کرنے، ویڈیوز دیکھنے یا ایپس چلانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر کئی بار انٹرنیٹ اتنا سست ہو جاتا ہے کہ ہر چیز اٹک جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے چند آسان ٹرکس سے آپ فون کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر کر سکتے ہیں۔
1. ائیرپلین موڈ آن/آف کرکے انٹرنیٹ تیز کریں
اینڈرائیڈ فونز مسلسل قریب ترین موبائل ٹاور سے بہترین سگنل حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر زیادہ حرکت یا کمزور سگنلز کی وجہ سے فون اکثر بہترین ٹاور سے صحیح طرح نہیں جڑ پاتا۔
حل:
چند سیکنڈ کے لیے ائیرپلین موڈ آن کریں، پھر دوبارہ آف کردیں۔
اس طرح فون کا نیٹ ورک کنکشن ری سیٹ ہو جاتا ہے اور یہ دوبارہ مضبوط ترین ٹاور سے جڑ کر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر کر دیتا ہے۔
2. Cache کلیئر کریں، انٹرنیٹ اور فون دونوں تیز چلیں گے
اینڈرائیڈ فون ویب سائٹس اور ایپس کے کچھ ڈیٹا کو cache کی صورت میں محفوظ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیوٹویوٹا یارِس آسان اقساط پر حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر
ابتدا میں یہ فائلیں کارکردگی بہتر کرتی ہیں، مگر وقت کے ساتھ ان کی زیادتی فون کو سست اور انٹرنیٹ کو متاثر کرنے لگتی ہے۔
cache کلیئر کرنے کا طریقہ:
1. فون کی Settings میں جائیں
2. Apps کا انتخاب کریں
3. مطلوبہ ایپ کا App Info پیج کھولیں
4. Storage پر جائیں
5. Clear Cache پر کلک کریں
اس سے نہ صرف انٹرنیٹ رفتار بہتر ہوگی بلکہ فون کی مجموعی کارکردگی بھی تیز ہو جائے گی۔





