بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔
فریقین نے موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پرتبادلہ خیال
جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تمام شعبوں میں بحرین کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔





