انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ۔پاکستان کے بیٹر فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ۔
آئی سی سی کچھ دیر میں باقاعد ہ اعلان کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان دبئی روانہ ہونیوالی ٹیم کے ہمراہ نہیں جارہے
واضح رہے کہ گذشتہ روز فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے ،جس کے باعث انہیں گرائونڈ چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔
فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے تھے وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے تھے ۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچائو کی شکایت ہے ۔