صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطورآرمی چیف و سی ڈی ایف تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی وزیراعظم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی۔

صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اس سے قبل آج وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوائی تھی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے۔

یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی تھی ۔

Scroll to Top