صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی مزید مہنگا ہو گیا

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

مقامی صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر بڑھ کر 4,221 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 72 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 72 روپے تک جا پہنچی، جبکہ 10 گرام چاندی 61 روپے اضافے سے 5 ہزار 205 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میںآج پھر بڑی کمی ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ ہوا اور فی اونس چاندی 58 ڈالر پر پہنچ گئی۔

Scroll to Top