ٹی ٹی اے کی جانب سے چمن بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ،سیکیورٹی فورسز کا موثر جواب

Pakistan SCO Summit 2026

چمن بارڈر پرٹی ٹی اے کی جانب سے پاکستانی حدود پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی جاری کی گئی۔

زرائع کے مطابق بابِ دوستی کے قریب پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپیں جاری ہیں جبکہ دونو ں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہاہے۔ جس کے باعث چمن شہر بھاری گولہ باری اور دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی نہ صرف مؤثر بلکہ غیر متناسب نوعیت کی ہے جس کا مقصد فائرنگ کے سلسلے کو روکنا اور سرحد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

سرحد کے دونوں جانب مقامی آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان جانب جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ متعدد چیک پوسٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top