چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ بنگلادیش کے توحید ہریدوئی کے بعد بھارت کے شمبن گل نے بھی سنچری بناڈالی۔
بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف بھارت نے 47ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں بنگلادیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بھارتی بولرز نے ابتدا میں ہی غلط ثابت کردیا۔
بھارتی بولرز نے ابتدائی 3 وکٹس 6.2 اوورز میں 26 رنز پر حاصل کر کے بنگلادیشی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔
بعدازاں اسپنر اکشر پٹیل نے بھی بنگلادیشی بیٹرز کے لیے مشکل پیدا کی اور نویں اوور میں لگاتار 2 وکٹس حاصل کیں اور یوں بنگلادیش کی آدھی ٹیم 35 رنز پر ہی واپس پویلین چلی گئی۔
ابتدائی 3 وکٹس میں سے 2 محمد شامی اور ایک ہرشت رانا کے حصے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
اس سے قبل دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔