تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
اس کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی میچ کے ہیروز سے ملاقات کے لیے خود گراؤنڈ پہنچ گئے۔چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے حارث رؤف اور شاداب خان کو گلے لگایا اور انہیں اس شاندار کامیابی پر گرم جوشی سے مبارکباد اور شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح ، شاداب اور حارث نے 51 سالہ عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا!
وفاقی وزراء نے بھی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔





