پشاور: افغانستان سے درآمد شدہ قالینوں کی چمک بحال کرنے کا روایتی مرکز

سلمان یوسفزئی

پشاور کے تاریخی علاقے ڈبگری گارڈن میں ایک منفرد قالین دھلائی کا مرکز واقع ہے جہاں افغانستان سے درآمد شدہ نئے اور استعمال شدہ قالینوں کی صفائی، مرمت اور چمک بحال کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔

یہاں کے کاریگر انتہائی مہارت کے ساتھ قالینوں کی صفائی کرتے ہیں، پانی، صابن اور روایتی طریقوں سے دھوئے جانے کے بعد قالینوں کو دھوپ میں سکھایا جاتا ہے تاکہ ان کی اصلی رنگت اور معیار برقرار رہے۔

ڈبگری گارڈن کے اس مرکز کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پرانے اور بوسیدہ قالینوں کو بھی نئے جیسا بنا دیا جاتا ہے، جس میں کاریگروں کا تجربہ اور مہارت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ قالینوں کی صفائی اور بحالی کے اس عمل نے مقامی مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

مزید پڑھیں افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

مزدوروں نے پختون ڈیجیٹل کو بتایا کہ افغانستان کے ہاتھ سے بنے قالین اپنی خوبصورتی اور پائیداری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، اور ان کی صفائی و بحالی کا کام پشاور میں بڑی محنت اور مہارت سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قالین کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ان کا روزگار بہتر ہوا ہے اور کاروبار پہلے سے زیادہ چل نکلا ہے۔ یہ مرکز نہ صرف قالینوں کی صفائی کا کام کرتا ہے بلکہ مقامی مزدوروں کے لیے روزگار کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔

Scroll to Top